جاوید لطیف

طوطے کی زبان بند رکھنا عمران خان کی مجبوری ہے۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ طوطے کی زبان بند رکھنا عمران خان کی مجبوری ہے، کیونکہ اگر طوطا زبان کھولے گا تو عمران خان کو جواب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مجھ پر بھی غداری کا مقدمہ درج کیا گیا، مجھے چار فٹ لمبے اور چھ فٹ چوڑے کمرے میں رکھا گیا، مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آوازیں عمران خان کو سنانی ہیں، میں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی خواہش پوری نہیں کروں گا اور کبھی نہیں رویا، آج رونا دھونا اس لئے ہے کہ بھارت کی فنڈنگ کا جواب دینا ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے امریکی سازش کا کہا اور اب ان سے ہی مدد مانگ رہے ہیں، نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں، وہ اقتدار کیلئے نہیں بلکہ عوام کی بھلائی کیلئے واپس آرہے ہیں۔ نواز شریف اس لئے واپس آرہے ہیں کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔ اب ملک حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے