بلاول بھٹو

جاپان کیساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ

ٹوکیو (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم جاپان کیساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، جاپان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹیکنالوجی سیکٹر میں جاپان دنیا میں ایک لیڈر ہے، پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بھی پوٹینشل موجود ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بھی تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے،  اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان میں نوجوانوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے