بھارت میں یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی اور خالصتان تحریک کا پرچم لہرا دیا

بھارت میں یوم جمہوریہ پر کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی اور خالصتان تحریک کا پرچم لہرا دیا

نئی دہلی (پاک صحافت) بھارت میں کسانوں کی جانب سے کئی ہفتوں سے جاری زرعی قوانین کے خلاف احتجاج  یوم جمہوریہ بھارت شدت اختیار کر گیا ہے اور اس  موقع پر سکھ کسانوں نے تاریخ رقم کرتے ہوئے مودی سرکار کو ہلادیا ہے جبکہ سکھ کسانوں کا ایک قافلہ سب ہی رکاوٹیں توڑتے ہوئے تاریخی عمارت لال قلعے میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے اورلال قلعے پر مذہبی اور خالصتان تحریک کا پرچم بھی  لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر کسان رکاوٹیں توڑ کر دارالحکومت میں داخل ہو گئے اور بھارتی فوج کے مقابل ٹریکٹر پریڈ شروع کر دی جبکہ پولیس سے جھڑپوں میں کئی افراد زخمی اور ایک کسان ہلاک ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے  مطابق آج 26 جنوری  یومِ جمہوریہ کے موقع پر  ہزاروں احتجاجی کسان اپنے ٹریکٹروں پر دارالحکومت دلی میں داخل ہو گئے اور  کسان مظاہرین نے دلی کی سرحدوں سے ٹریکٹر پریڈ کی شروعات کردی جبکہ سکھ کسانوں کا قافلہ ساری روکاوٹین عبور کرتے ہوئے دلی کے لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا اور کسانوں کی جانب سے  لال قلعے پر اپنا  مذہبی اور خالصتان تحریک کا پرچم بھی  لہرا دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی  میڈیا کے مطابق احتجاج کے دوران  پولیس کی جانب سے جواب میں کسانوں کو دلی میں داخل ہونے سے روکنے اور احتجاج ختم کرنے کی کوشش پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کینن   کا استعمال کیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ کئی روز سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور ہریانہ، راجستھان، پنجاب، یوپی سمیت کئی ریاستوں سے قافلوں کی صورت میں دارالحکومت میں داخلہ کیا جارہا  ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں لیکن کسان سب ہی رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے سکھ کسان مظاہرین نے مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین  کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا ہے اور کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

پولیس کا موقف ہےکہ احتجاج کرنے والے کسان طے کردہ راستوں کے بجائے دوسرے راستہ سے دہلی میں داخل ہوئے ہیں  اور لال قلعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کسانوں نے اپنے ہاتھوں میں اپنی تنظیم کے جھنڈے تھامے ہوئے تھے اور ان میں سے ایک کسان نے آگے بڑھتے ہوئے لال قلعہ پر لگے کھمبے پر اپنا جھنڈا لہرا دیا اور دہلی میں داخل ہوتے وقت سکھ کسانوں نے حب الوطنی سے سرشار نغمے گائے اور فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب سے بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی کسانوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ کسان کا کہنا ہے کہ تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے