مریم نواز

عمران خان کا متبادل تیار کیا جارہا، مریم نواز کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت عمران خان کی طاقت اور مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے ان کے متبادل کسی اور کو تیار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کے پاس پہلے والی طاقت نہیں رہی اور وہ آئے روز مزید کمزور ہوتے جارہے ہیں۔ عوام اور ادارے ان سے تنگ آچکے ہیں۔ اب ان کے متبادل کو تیار کیا جارہا ہے اور اقتدار اسی کے سپرد کیا جائے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اب سلیکٹڈ عمران خان کو فکرمند ہونا چاہئے کیونکہ ان کو جلد ہٹاکر کسی اور کو ان کی جگہ بٹھایا جائے گا۔ دوسری جانب یہ شبہہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مریم نواز کا اشارہ بلاول بھٹو کی جانب ہے اور وہ اسے عمران خان کا متبادل قرار دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی (پاک صحافت) شہداء کی بے مثال قربانی کے اعتراف میں پاک فوج کے سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے