فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک دشمن سوچ رکھتی ہیں، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، مولانا غفور حیدری کی شکست بھی انتہا پسندی کی سوچ کی شکست ہے۔ فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پی ڈی ایم ایم حواس کھو بیٹھی ہے، پی ڈی ایم پاکستان توڑنے کی مودی کی سیاست میں شراکت دار بنی ہے ، اس بیانیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک دشمن سوچ رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازشیں بے نقاب ہوتی رہیں ہیں، ان کا حالیہ بیانیہ ان کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، (ن) لیگ نے سیاسی اختلافات کو ملک دشمنی سے جوڑ دیا ہے۔ (ن) لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے، (ن) لیگ کی سیاست کا محور ان کی زبان سے آشکار ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کے سینیٹرز نے پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، (ن) لیگ کے قریب جمہوریت کامقصد اقتدار کا حصول ہے، یہ جماعت نہیں مفاداتی ٹولہ ہے، بیرون ملک بیٹھے ظل سبحانی نے یہ بیڑا اٹھا لیا ہے کہ مجھے اقتدار دو، انہوں نے باہر بیٹھ کر قومی اداروں کو اپنی توپوں کے منہ پر رکھا ، اپنی زبان کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے