شیری رحمان

شیری رحمن کا  الزام، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے

اسلام آباد(پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے  الیکشن کمیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، وزیراعظم کی طرف سے اس طرح کے بیانات قابل تشویش ہیں، حکومت کے سربراہ کی طرف سے ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔

شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم اپنے ارکان کو قابو کریں، اداروں کو متنازع نہ بنائیں،ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں بچا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کی توہین زیب نہیں دیتی، حکومت کے سربراہ کی طرف سے توہین آمیز بیانات نہیں آنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: کسی کو نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کو خبردار کر دیا

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد حکومت کے پاس الیکشن کمیشن پر انگلی اٹھانے کا اخلاقی جواز نہیں، صدر اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس تب بلاتا ہے جب ایسا لگے کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، صدر پاکستان کا اختیار استعمال نہ کریں،  حکومت ملک اور پارلیمان کو آئین کے مطابق چلائے اپنی مرضی کے مطابق نہیں۔

دوسری جانب رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے موجودہ سسٹم نہیں چل سکتا۔عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن کے اعلان کے بعد حکومت نے ترقیاتی فنڈ ارکان میں بانٹے، عمران صاحب نے ترقیاتی فنڈز کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں اور عطا اللّٰہ تارڑ سپریم کورٹ میں رٹ دائر کریں گے، میرے پاس ان کے خلاف مکمل ثبوت موجود ہیں، عمران خان کے جھوٹ پر الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جائیں گے، انصاف مانگنے کی کوشش کریں گے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد ہو چکا لیکن ابھی تک اقتدار سے چپکے ہوئے ہیں، پنجاب میں عدم اعتماد لانے کے لیے ابھی پی ڈی ایم کا فیصلہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے