میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے

میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے ، کرپشن کے خلاف کسی بھی قسم کی نرمی یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک میں موجودہ تمام مسائل کی وجہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار اور کرپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیاسی رہنما منیر احمد خان نے ملاقات کی،پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور افراط زر سمیت تمام مسائل کی وجہ سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار اور کرپشن ہے ، اسی بناء پر میرا مشن ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ ہے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی نرمی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نیا الیکشن ہے: خاقان عباسی

سیاسی رہنماء منیر احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر اور مستقبل وزیر اعظم عمران خان کی تدبرانہ قیادت کے ہاتھ میں ہونے سے محفوظ اور روشن ہے ، ہر پاکستانی اور خاص طور پر نوجوان نسل اس بات پر فخر محسوس کرتی ہے کہ ملک کی باگ ڈور اس لیڈر نے سنبھالی ہے جس کا دامن صاف اور کرپشن سے پاک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان کی بے لوث جدوجہد سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ قومی اسمبلی سے حکومتی امیدوار کے سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد وزیر اعظم نے ہفتے کے روز اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں وزیراعظم کامیاب ہوں گے یا نہیں بڑی پیش گوئی کردی گئی ، ماہر علم فلکیات آغا بہشتی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ستاروں میں کوئی گردش نہیں ہے ، ان کے ستاروں میں حکمرانی کا ستارہ موجود ہے ، علم فلکیات کی روشنی میں بتا رہا ہوں کہ ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے کیوں کہ ہفتے کا دن وزیر اعظم کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے