انوار الحق کاکڑ

چیئرمین پی ٹی آئی کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو عدالت سے ریلیف نہ ملا تو الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ  تحریک انصاف پر بطور پارٹی کوئی سختی نہیں کی جا رہی، منفی سرگرمیوں میں ملوث ہزار  پندرہ سو لوگوں کے ساتھ سخت رویہ رہے گا۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر نوازشریف سے کیا سلوک ہو یہ سوال عدلیہ کے پاس ہےکیونکہ سزا یافتہ نوازشریف عدلیہ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کی واپسی سے متعلق قانونی رائے لی جائے گی، بہت سے قانونی پہلوؤں کو دیکھنا ہوگا۔ ان  کا کہنا تھا کہ ہم جوکچھ بھی کریں گے وہ پاکستان کے قانون کے مطابق کریں گے، ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی سیاسی قیادت کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے