مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے 2 نام گورنر کو بھجوادئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلی پنجاب کے لئے 2 نام گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو بھجوادئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھجوائے ہیں۔ نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے دونوں نام اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھجوائے ہیں۔

مراسلے کے متن کے مطابق سبکدوش ہونے والے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کے بھجوائے گئے ناموں سے متفق نہیں ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلی کے معاملے پر مزید مشاورت کے لیے ملک احمد خان کو نامزد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے