شیخ رشید

شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شیخ رشید این اے 60 اور این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کے لیے درخواست دائر کرسکتےہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے