شیخ رشید

شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ شیخ رشید کو آج سہ پہر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے بعد شیخ رشید کو طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال لے کر جایا گیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے