مفتاح اسماعیل

عمران خان کی اقتدار کی ہوس نے ہماری قوم کو تباہ کر دیا، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، کرپشن، جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے واقعی ہماری قوم کو بہت تباہ کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے  یہ بھی کہا کہ پی ایس او نے آئی پی پیز کو تیل کی سپلائی بند کر دی ہے، ہمیں اگلے ہفتے سے شدید لوڈ شیڈنگ کی توقع رکھنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی اقتدار کی ہوس نے ہماری قوم کو بہت تباہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان نے ساری سیاست جھوٹ پر کی ہے، عمران خان کہتے ہیں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آخری دنوں میں حکومت پاس رکھنے کا مقصد کیا ہے؟ اس ہفتہ میں 44 فیصد ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے، مہنگائی اس وقت 12 فیصد سے زیادہ ہے، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، عمران خان کے دور میں روپیہ روزانہ کی بنیاد پر گر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے