جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے، نگراں وزیراعظم

(پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لا تعلق نہیں رہ سکتے۔ پاکستان کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر تنازعے کا اہم فریق ہے، بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف یک طرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، کشمیر کاز کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان کے عوام اور قومی ادارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے