آپریشن

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 2 ملک دشمن دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے زنگو تئی میں پاک فوج کے جوانوں نے ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد واصل جہنم ہو گئے۔ خیال رہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق  دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن سے متعلق اپنے بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کا ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا۔ یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفٰی نے جام شہادت نوش کر گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے