شاہد خاقان عباسی

شہزاد اکبر بتائیں کہ انہیں عمران خان نے نکالا ہے یا استعفیٰ دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر بتائیں کہ انہیں اس کی نالائقی کی وجہ سے نااہل وزیراعظم نے نکالا ہے یا اختلافات کی وجہ سے انہوں نے خود ہی استعفی دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے دعویدار کو گزشتہ روز نکال دیا گیا، ساڑھے تین سال بعد علم ہوا کہ بچہ نالائق تھا۔ کرپشن فری ممالک میں 117 نمبر والے ملک کو 140 پر پہنچا دیا گیا، اب چیئرمین نیب بھی بیمار ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وزرا کا کام صرف پریس کانفرنس کرنا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں باہر نکلا تو سب گھبرا جائیں گے، عوام تو پہلے سے ہی گھبرائیں ہوئے ہیں، اگر وزیراعظم بھی دھمکیاں دینے پر اتر آئیں گے تو اس ملک کا کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے