مولانا فضل الرحمن

بند کمروں کی سیاست کو ختم ہونا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کو سب سے زیادہ نقصان اداروں نے پہنچایا ہے، اب بند کمروں کی سیاست کو ختم ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ مشترک چیز پاکستان ہے، ادارے اپنے دائرے سے باہر نکل کر حد سے تجاوز کر رہے ہیں، ہماری حکومتيں آئے روز عدليہ کے کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہیں۔ اس طرح ملک نہیں چلا کرتے ہیں، اداروں نے اپنے ہی ہاتھوں سے ریاست کو کمزور کردیا ہے، عدالت کے فیصلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے رولنک دی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جو فیصلہ عمران خان کو سوٹ کرتا ہے تو آپ اراکين اسمبلی کے ووٹ گننے کے لئے آمادہ نہیں ہے، جو خط عمران خان نے لکھا اسے آئین کے مطابق قرار دیا جارہا ہے، پارليمانی لیڈر کو صرف اپنی تجویز دینے میں معاونت حاصل کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمانہ عمران خان کے لئے کچھ اور چوہدری شجاعت کے لئے کچھ اور، یہ باتیں عام آدمی میں پہنچ رہی ہیں، اس کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھنا چاہیئے، ہم فل بینچ کے سامنے اپنا مؤقف رکھنا چاہتے ہیں۔ ہر سیاسی کیس یہ دو تین جج صاحبان سنیں سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے