عطا تارڑ

شہزاد اکبر کو پتا ہے کہ عمران نیازی کے دن گنے جاچکے ہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنےوزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  شہزاد اکبر کو پتا ہے کہ عمران نیازی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ عطا تارٹ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کو انتقام میں جلانے والا شخص شہزاد اکبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے شہزاد اکبر کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے میں ڈیڑھ سال بعد چالان جمع کروانا شرمناک اور افسوسناک ہے۔ شہزاد اکبر سے جھوٹا شخص کرہ عرض پہ کوئی نہیں ہے۔ شہزاد اکبر اپنی نوکری بچانے کے لیے جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کے الیکشن میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان چھوڑ کر بھاگ گئی۔ جکبہ  خانیوال میں پی ٹی آئی کو 14 ہزار کے مارجن سے شکست دی۔ عطا تارڑ کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشنز میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس وقت ملک میں ووٹ چوروں کی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے