حسن مرتضیٰ

سلیکٹڈ ٹولہ پہلے بحران پیدا کرتا ہے پھر مہنگائی کا ریلہ لاتا ہے، مرتضی حسن

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر مرتضی حسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ٹولہ پہلے بحران پیدا کرتا ہے پھر مہنگائی کا ریلہ لاتا ہے، ان کاکہنا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جہاں کبھی گیس، کبھی گھی و دالیں اور کبھی بجلی مہنگی ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر مرتضی حسن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ برین ڈرین ہو رہا ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں لوگ یہاں نوکری کرنے آئیں گے، عقل کے اندھے حکمران عوامی غیظ وغضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی گیس قلت کے باعث اپوزیشن سمیت عام عوام کی جانب سے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے بھی جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے بجلی پونے 5 روپے یونٹ مہنگی کرنے کے بعد آج مزید ایک روپیہ مہنگی کر دی۔ یہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے درپے ہیں، ملک کو آئی ایم ایف کا باجگزار بنانے والے حکمرانوں سے جان چھڑانے تک جدوجہد جاری رہے گی، جیالے پریس کلبوں کے باہر پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے