شیری رحمان

اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا ہے، پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہاکہ سندھ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے نام نہاد بیانیہ پھر مسترد کر دیا، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے