قادر مندوخیل

شہباز گل نے اپنے سے بہت بڑی باتیں کیں، قادر مندوخیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے  شہباز گل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود سے بہت بڑی باتیں کی، یہاں تک کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تک جا پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ دن بھی دیکھنا پریں گے، اس کو کہتے ہیں شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار۔

تفصیلات  کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حقائق پر مبنی پریس کانفرنس کی۔ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد حسب روایت دو مخالف پریس کانفرنس کی گئیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما عبدالقادر مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ  شہباز گل کہتا ہے کہ بھٹو شہید نے 4 گھنٹے میں 73 کا آئیں معطل کر دیا، یہ راستہ بنا رہے ہیں آرٹیکل 63 کے لیے جس میں اسپیکر کے زریعہ ووٹر کو اس کا حق استعمال نہ کرنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے