یوسف رضا گیلانی

جو معاہدے ہوئے ان پر عملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے۔ یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں، جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد کروانا ریاست کا کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کر دیا گیا۔ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں؟۔ آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کردیں، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں، جو معاہدے ہوئے ان پر عملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد ہے، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کر دیا گیا، مجھے 30 سیکنڈ کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے