مرتضی وہاب

پی ٹی آئی کا پلان ایک ہی ہے کہ غریب کو ختم کردو، مرتضٰی وہاب

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پلان ایک ہی ہے کہ غریب کو ختم کردو۔  مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے یہ لوگ  تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئے تھے لیکن انہوں نے تبدیلی کے نام پر صرف تباہی دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن کے لیے قرضہ لیتے ہیں، عمران خان کی حکومت نے 11.9 ارب ڈالر قرض لیا ہے، سوال تو بنتا ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے، موٹر ویز کو گروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کہتے تھے گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، تو پھر گندم درآمد کیوں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ کل قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت نے اہم انکشافات کیے، کیا اسپتال، موٹروے، یونیورسٹی بنی، یا غربت کا خاتمہ ہوا، کل بتایا گیا کہ 3.26 کھرب روپے قرض لینا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کا ٹارگٹ عوام، ہاری نہیں، آپ کا ٹارگٹ آپ کی اے ٹی ایمز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے