شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی خورشید شاہ کے حق میں بول پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت)  سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حق میں بول پڑے،  شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کو بغیر کسی چارج کے ڈھائی سال سے  جیل میں رکھا ہو اہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ  کی گرفتاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے مطابق ضمانت خورشید شاہ کا حق ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران شاہ خاقان عباسی کا مزید کہنا تھاکہ اس ملک میں انصاف کا نظام نہیں، یہاں انصاف نہیں ملتا، بغیر مقدمہ چلائے وہ سالوں سے قید ہیں، ضمانت خورشید شاہ کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم بھی ضمانتوں پر ہیں اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے