آصف زرداری

پنجاب حکومت تبدیلی کیلئے شہبازشریف اور آصف زرداری میں مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان مشاورت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے