ہمایوں دلاور

عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے والے جج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا کر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ہمایوں دلاور ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد تعینات تھے۔

یاد رہے کہ جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے