بیوی قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، لاش ٹکڑے ٹکڑے

فیصل آباد (پاک صحافت) فیصل آباد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آگیا، جہاں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے،  ذرائع کے مطابق شوہر نے جائیداد نام منتقل نہ کرنے پر بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردیئے، تاہم پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئےقاتل  کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فيصل آباد کے علاقے چک61 میں شوہر نے بیوی کوقتل کرکےلاش کے ٹکڑے کردیئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شاہد نے جائیداد اپنے نام منتقل نہ کرنے پر بیوی کوقتل کیا اور فوزیہ کی لاش کے ٹکڑے کرکے سیم نالےمیں پھینک دیئے۔ خیال رہے کہ شوہر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد ساتھی سمیت فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے کاروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم شاہد اور ساتھی قتل کے بعد فرار ہوگئے ، جس کے بعد تھانہ بلوچنی میں شاہد،آصف اور2نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کےباپ عبدالرزاق کی مدعیت میں درج مقدمےمیں 2دفعات شامل کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق بعد ازاں پولیس نے چک 61میں بیوی کےقتل کے ملزم شاہد کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، ملزم نےاعتراف جرم کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے