کورونا وائرس

ملک میں کورونا کی دوسری لہر جاری، مزید 57 افراد ہلاک

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37452 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1502 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔ این سی اور سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12185 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 59093 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30225 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں 1732 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16683 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 252296 ہوگئی ہے جب کہ 4171 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 162391 ہے اور 4982 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18898 اور ہلاکتیں 197 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68972 اور 1976 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9334 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 276 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4923 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42279 ہے اور اب تک 481 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے