شیری رحمان

شواہد موجود ہیں کہ 9 مئی واقعے کے ماسٹر مائنڈ عمران خان ہیں، شیری رحمان

اسلام  آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ 9 مئی سب نے دیکھا، شواہد موجود ہیں جوثابت کرتے ہیں کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنی ہی پیروڈی بن چکے ہیں، شواہد موجود ہیں کہ انہوں نے لوگوں کو تشدد پر اکسایا، کوئی بھی جمہوری سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی جیسا آپ نے ایک معمولی گرفتاری پر دیا۔ پیپلز پارٹی نے دہائیوں تک سختیاں اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی ملکی اداروں پر حملہ نہیں کیا،  اب یہ دعویٰ کر رہے کہ پاکستان میں آج سے پہلے خواتین کو کبھی قید نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہم کسی کی تذلیل نہیں چاہتے لیکن کوئی تمام قوانین سے بالاتر بھی نہیں ہونا چاہیے، آپ اب بھی قانون کی حکمرانی نہیں چاہتے، آپ اب بھی نہیں چاہتے کہ قانون سب پر یکساں طور پرلاگو ہو۔ انہوں نے کہا کہ  واضح ہوتا ہے کہ آپ ابھی تک اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھے، آپ کے پیدا کیے بحرانوں سے ملک کو نکالنے میں کئی برس لگیں گے، پاکستان آپ کا کرکٹ گراؤنڈ نہیں ہے اور نہ ہی سیاست یا گورننس ٹی ٹوئنٹی گیم ہے، پاکستان کے عوام کو اب اتحاد اور سیاسی سمت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے