پیٹرولیم مصنوعات

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روپے کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات میں یکم اکتوبر سے پندرہ روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 15 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پانچ روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 29 ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سے کم قیمتیں لاگو ہوں گی۔ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔ یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کافی حد تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے