قمر زمان کائرہ

امید ہے کہ عید کے بعد سیاسی معاملات میں اہم پیش رفت ہوگی۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عید کے بعد سیاسی معاملات میں اہم پیش رفت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کرتیں لیکن جن سے مذاکرات کرنے ہیں ان شخصیات پر کچھ جماعتوں کو اعتراض ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ عدلیہ کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ اس طرح کی تجاویز دینا عدلیہ کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کو درپیش مشکلات کے حل پر اتفاق کیا ہے، امید ہے کہ عید کے بعد سیاسی معاملات میں اہم پیش رفت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے