آپریشن

سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کو سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی ضرورت ہے۔ ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023ء کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کے لیے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے۔ کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحے کی خریداری کے لیے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔

سندھ کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا، جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہو گا جو آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے