شازیہ مری

شازیہ مری نے پی ٹی آئی حکومت کو فیک نیوز کی پیداوار قرار دے دیا

کراچی (پاک  صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو فیک نیوز کی پیداوار قرار دے دیا،  شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں، عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے۔ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں،  وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے میں جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹے سے نجات دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فیک نیوز کو میڈیا سیٹھ کا حق کیسے مانا جا سکتا ہے؟ موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کا تحفظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے