ڈاکٹر عافیہ صدیقی

امریکی قیدی کیجانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر حملے کا انکشاف

ٹیکساس (پاک صحافت) گزشتہ کئی سال سے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکی قیدی کی جانب سے حملے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکلا نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ایک قیدی کی جانب سے عافیہ صدیقی کو مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا اور اس کے بعد اسی قیدی نے ان پر کافی کے مگ میں کوئی گرم چیز پھینک کر حملہ کیا ہے، گرم چیز چہرے پر پھینکنے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی زخمی ہوئیں ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ کی وکیل کا کہنا تھا کہ جب آخری بار ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملنے گئیں تو ان کے چہرے پر جلنے کے نشانات دیکھ کر وہ حیران رہ گئی تھی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بائیں آنکھ کے پاس نشان تھا جبکہ ان کے دائیں گال پر ٹوتھ پیسٹ لگا ہوا تھا جو چھوٹے سے کاغذ سے ڈھانپا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے