خواجہ سعد رفیق

جھوٹ، فتنوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے جھوٹ، فتنوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے انتخابات کسی کی مقبولیت اور غیر مقبولیت کا تعین نہیں کر رہے۔ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس ہوا، یہ صرف 20 نشستوں پر الیکشن تھا اس میں ہمارے ووٹ بڑھے ہیں، جھوٹ، فتنوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے 2018 سے زیادہ ووٹ لیے، عمران خان سازش کے ذریعے اقتدار تک پہنچا، عمران خان کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں، جیلیں کاٹیں، شام تک دھاندلی کا شور مچاتے رہے، رزلٹ آنا شروع ہوگیا تو خاموش ہو گئے، ان کو مرضی کے چیف جسٹس چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے