بلاول بھٹو

عمران خان چاہتے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہیں بلکہ متنازعہ کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ریاستی ادارے نیوٹرل نہ رہیں بلکہ متنازعہ کردار ادا کریں تاکہ پی ٹی آئی جیسی غیرجمہوری جماعتیں اقتدار میں آسکیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مہم چلا رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہیں بلکہ متنازع اور ٹائیگر فورس بن کر کردار ادا کریں۔ عمران خان کو پتا ہے کہ ادارے نیوٹرل رہیں گے تو خان صاحب کی پارٹی جیسی غیر جمہوری جماعتیں نہیں جیت سکتیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بھی عمران خان کی طرح کچھ سیاست دان ہیں جنہیں ہر آمرانہ دور میں کھڑا کیا جاتا ہے، یہ بھی اداروں کے نیوٹرل ہونے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں بھی ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے