ترجمان دفتر خارجہ

ایرانی جہاز نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں ایرانی جہاز نے بھرپور مدد کی جس کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایرانی جہاز نے بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون میں وسیع گنجائش موجود ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو مختلف ادارہ جاتی میکانزم اور نئے شعبوں کی نشاندہی کے جدید طریقوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے