ٹرک

اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، چینی کی بوریوں سے لدے 20 ٹرک ضبط

پشاور (پاک صحافت) کسٹمز حکام نے چینی کی بوریوں سے لدے 20 ٹرک ضبط کرکے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ایک دن میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ٹرکوں سے چینی کی ہزاروں بوریاں ضبط کرلیں جنہیں اسمگل کیا جارہا تھا۔ پاکستان کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے عملے کی طرف سے چینی کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے۔

ترجمان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق یہ کارروائی چیف کلیکٹر اور کلیکٹر انفورسمنٹ کی ہدایات پر بلوچستان خیبرپختونخوا بارڈر پر انجام دی گئیں۔ دانا سر ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے 15 ٹرکوں پر مشتمل بڑے کاروان کو روک کر 8 ہزار 206 بوریاں چینی ضبط کی گئیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ چینی بغیر پرمٹ اندرون صوبہ بلوچستان اور بعدازاں سرحدی علاقوں میں بھجوائی جارہی تھی۔ کسٹمز کو اس کارروائی میں پولیس کا تعاون بھی حاصل تھا۔

کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے سامان اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً 70 کروڑ روپے ہے، چینی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے والی گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے