نواز شریف

مری میں نوازشریف کی خود گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

مری (پاک صحافت) مری میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی خود گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں، نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اور ان کی مرحوم بیوی کلثوم نواز مری سے چھانگلہ گلی تک پیدل جاتے تھے۔

ڈرائیونگ کے دوران انہوں نے مریم نواز کو ایک جگہ دکھائی اور کہا کہ یہاں ایک جگہ آتی ہے کالی مٹی، وہاں کلثوم کی خالہ آتی ہوتی تھیں۔ نواز شریف نے مریم نواز کو کلثوم نواز کے ساتھ مری میں گزارے خوبصورت وقت کا بتایا۔

اس دوران نواز شریف اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر سڑک پر موجود لوگوں کے سلام کا جواب بھی دیتے رہے۔ اس موقع پر نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اللہ نے اچھے مقامات عطا فرمائے ہیں۔ اللہ ملک پاکستان کی حفاظت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے