سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک

ٹانک (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ علاقہ مکینوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے