پی ٹی آئی

کراچی سے پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا کھلاڑی کپتان کا ساتھ چھوڑ گیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی سے پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا کھلاڑی اپنے کپتان کا ساتھ چھوڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون نے کہا ہے کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے ملکی امیج کو خراب کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا، 16 اپریل 2020 کو میں نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفی دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 18 مارچ 2022 کو میں نے میڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو وزیراعظم بننے کا موقع دیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے