اکشے کمار

اکشے کمار کا ٹائیگر شیروف کو مشورہ

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر دونوں کے درمیان چھیڑ چھاڑ اور پرمزاح گفتگو عروج پر رہی۔

فلم کے ٹریلر ریلیز کی تقریب ممبئی میں ہوئی، جہاں فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی۔ اس موقع پر اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کو دیشا پٹانی کے حوالے سے چھیڑتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہمیشہ ایک ہی دیشا (سمت) میں رہا کرو۔

واضح رہے کہ اکشے سے کہا گیا کہ وہ ٹائیگر کو کوئی مشورہ دیں، جس پر اکشے نے فلم میں ساتھی اداکار کو مذکورہ بالا مشورہ دیا۔ آئندہ ماہ کی دس تاریخ کو ریلیز ہونے والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں میں ان دونوں کے علاوہ پرتھوی راج سکومرن، سوناکشی سنہا، منوشی چھلر، منیش چوہدری، عالیہ فرنیچر والا اور روہت بوس رائے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے