مسلم لیگ ن

قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج مکمل، ن لیگ سب سے آگے

لاہور (پاک صحافت) قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے، ن لیگ سب سے آگے ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج مکمل کرکے جاری کردیے گئے ہیں، جس میں ن لیگ نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ علاوہ ازیں 3 آزاد امیدوار بھی لاہور سے کامیاب ہوئے ہیں جب کہ آئی پی پی کے 2 امیدوار بھی لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست لینے میں کامیاب ہو گئے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ن لیگ کے 21 جب کہ 8 آزاد اور ایک استحکام پارٹی کا امیدوار بھی کامیاب ہوا۔ این اے 117 سے علیم خان، این اے 118 سے حمزہ شہباز شریف، این اے 119 سے مریم نواز، این اے 120 سے ایاز صادق کامیاب ہوئے۔

این اے 121 سے وسیم قادر، این اے 122 سے لطیف کھوسہ، این اے 123 سے شہباز شریف، این اے 124 سے رانا مبشر، این اے 125 سے افضل کھوکھر اور این اے 126 سے سیف الملوک کھوکھر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح این اے 127 سے عطا تارڑ، این اے 128 سے عون چوہدری، این اے 129 سے میاں اظہر اور این اے 130 سے نواز شریف کامیاب قرار پائے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان، پی پی146 سے مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ، پی پی 147 سے حمزہ شہبازاور پی پی 148 سےمجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کامیابی حاصل کی۔ پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کامیاب قرار پائے، پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر جبکہ پی پی 151 سے مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ کامیاب قرار پائے۔

پی پی 152 سے مسلم لیگ ن کے ملک وحید، پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق، پی پی 154 سےغلام حبیب اعوان کامیاب قرار دیے گئے۔ پی پی 155 سے آ زاد امیدوار شیخ امتیاز،پی پی 156 سے آزاد امیدوار علی امتیاز وڑائچ، پی پی 157 سے آزاد امیدوار حافظ فرحت عباس نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی۔

پی پی 158 سے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف اور پی پی 159 سے مریم نواز نے کامیابی سمیٹی جبکہ پی پی 160 سے مسلم لیگ ن کے ملک اسد علی کامیاب رہے۔ پی پی 161 سے آزاد امیدوار فرخ جاوید نون، پی پی 162 سے آزاد امیدوار شبیر گجر نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پی پی 163 سے مسلم لیگ ن کے عمران جاوید کامیاب قرارپائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے