پیپلزپارٹی

پنجاب کے متعدد سیاسی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے متعدد سیاسی رہنماؤں نے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں، اس سلسلے میں مختلف سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کرنے والوں میں اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد شامل ہیں۔

تمام سیاسی شخصیات نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

ان کے علاوہ صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، سید عرفان گردیزی، سابق ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے