بلاول بھٹو

اتنی بزدلانہ شکست کبھی پاکستان میں نہیں دیکھی گئی۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جتنی شکست سلیکٹڈ حکومت اور وزیراعظم کو ہوئی ہے اتنی بزدلانہ شکست کبھی پاکستان میں نہیں دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا جس میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ کپتان وکٹ اٹھا کر بھاگ گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اب عمران خان پنجاب سے بھی بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کی وجہ سے ایک سیاسی جماعت دوسری سیاسی جماعت سے بات تک کرنے کو تیار نہیں ہے۔ عمران خان نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ انہوں نے بھاگتے بھاگتے آئین کو توڑا ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ آئین کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ پارلیمنٹ میں نہ گیا تو آئندہ تمام الیکشن متنازعہ ہوجائیں گے۔ ہمارے پاس ایک موقع ہے کہ ہم آئین و قانون اور جمہوریت کی بالادستی کو یقینی بناسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے