انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیر اعظم کا بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ

کوئٹہ (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد دی جس پر وزیراعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے علاقے کے مسائل سنے۔

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ  نے کہا کہ حکومت زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی، حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔ گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے