راجہ پرویز اشرف

استعفوں کی واپسی اب ممکن نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوٹوک جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے استعفے منظور ہوچکے ہیں اب واپسی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی وفد میں عامر ڈوگر، کنول شوذب، ساجدہ بیگم، عامر کیانی، عاصمہ حدید، امجد نیازی، ظل ہما، شوکت علی بھٹی، فیض اللہ، خرم شہزاد اور طاہر صادق شامل تھے۔

قومی اسمبلی کے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر بات ہوئی اور پی ٹی آئی وفد نے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعا کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ قانون و آئین اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کرچکا ہوں، بار بار خطوط بھیجے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں آئے وفد کے بعد استعفے قبول کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں آئے وفد نے استعفے منظور کرنے کی استدعا کی تھی، میں آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان سے استفسار کیا کہ کیا ممبران نے استعفے اپنی مرضی کے مطابق نہیں دیے تھے؟ سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں آئے وفد کے اصرار پر استعفے منظور کیے گئے تھے، پھر بھی آپ کی درخواست پر معاملے کو لیگل ٹیم سے ڈسکس کرکے آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے