شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے سراج الحق کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سراج الحق کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا، جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے