مراد علی شاہ

سندھ کے 23 اضلاع کو سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے 23 اضلاع کو سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو این ریزیڈنٹ اینڈ ہیومنیٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سندھ کی سیلاب کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 557 پکے گھر اور 13 لاکھ کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گھروں کی تعمیر کے لیے 570 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کی تباہ شدہ سڑکوں کے لیے 16.52 بلین، اسکولوں کے لیے 97.848 بلین اور آبپاشی کے لیے 21.93 بلین روپے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، واٹر اینڈ سینیٹیشن کے لیے 9.87 بلین روپے اور لوکل گورنمنٹ کی سینیٹیشن اور واٹر اسکیم کی بحالی کے لیے 53054 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے