عظمی بخاری

سلطنت عمرانیہ کا چاپلوس ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کی جاسوسی کرتا رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وفاقی حکومت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مسلم لیگ  ن کے قائد نواز شریف کی جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطنت عمرانیہ کا چاپلوس ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کی جاسوسی کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلطنت عمرانیہ میں ایک سے بڑھ کر ایک چاپلوس اور خوشامدی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،  عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے انڈرٹریننگ منشی کہتے ہیں شہباز شریف کو باہر نہیں جانے دیں گے ، پہلے یہی ٹولہ نواز شریف اور مریم نواز کی جاسوسی کرتا رہا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نیب ، ایف آئی اے کی طرح عدالت کو بھی کنٹرول اور ڈکیٹ کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ عظمی بخاری نے اپنے بیان کے دوران مزید کہا کہ شریف فیملی اور مسلم لیگ ن نے چار سال انتقامی احتساب بھگت لیا ، اب نئے پاکستان کے جعلی کاریگروں اور ڈینٹنگ، پینٹنگ کرنے والوں کی باری ہے ، اسی لیے حکومت آج شہباز شریف کو عدالت سے ریلیف ملنے پر پریشانی میں مبتلا ہے جب کہ عمران خان اپنے انجام کی فکر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے