سعودی عرب

عازمین حج کے لیئے سعودی عرب کا اہم بیان، کورونا ویکسین نہ لگائی تو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی

ریاض (پاک صحافت) سعودی عرب نے حج کے خواہشمند افراد کے لیے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی افراد حج کرنے کے خواہشمند ہیں ان کے لیئے کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے، لہٰذا جو افراد کورونا ویکسین نہیں لگائیں گے انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ رواں سال حج کے خواہش مند افراد کو کورونا ویکسینیشن لازمی کروانا ہوگی ورنہ حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عازمین حج کو کورونا ویکسین لگانے کی ایک کمیٹی بنا دی ہے جو خواہش مند حضرات کو ویکسینیٹ کرے گی۔

وزیر صحت نے عازمین حج کو ویکسین لگانے کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رضاکار مکہ، مدینہ اور پورسٹ پر عازمین حج کو ویکسین لگائیں گے۔

سعودی وزیر صحت نے یہ نہیں بتایا کہ اس مرتبہ کتنے عازمین حج ادا کر سکیں گے یا پھر گزشتہ سال کی طرح خواہش مندوں کی تعداد محدود ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 3 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جو خلیجی ممالک میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے فائزر-بائیواین ٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہونے کے بعد 17 دسمبر سے کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے